0
Thursday 12 Sep 2019 23:30

لاہور، تیسری شادی پر بیوی نے شوہر کی جان لے لی

لاہور، تیسری شادی پر بیوی نے شوہر کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے سندر میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کی بیوی اور سالا ہی اس کے قاتل نکلے، جنہوں نے مقتول کو تیسری شادی کرنے کی رنجش پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول سلطان علی شاہ کی دوسری بیوی سمعیہ نے اپنے بھائی وسیم الحسن کی مدد سے شوہر کو پہلے دودھ میں نشہ آور گولیاں دے کر سلا دیا، جس کے بعد اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ ملزمان نے مقتول کی لاش لینڈ کروزر میں ڈال کر نجی سوسائٹی کے نزدیک گڑھے میں پھینک دی۔ سفاک ملزمان سمعیہ اور وسیم الحسن نے لاش کی شناخت چھپانے کے لئے مقتول سلطان علی شاہ کی انگلیوں کے پورے بھی کاٹ دیئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 815888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش