0
Friday 13 Sep 2019 02:23

یمن کا میزائلوں اور آرٹلری کیساتھ بھرپور جوابی حملہ، جارح سعودی امریکی اتحاد کا بھاری جانی و مالی نقصان

یمن کا میزائلوں اور آرٹلری کیساتھ بھرپور جوابی حملہ، جارح سعودی امریکی اتحاد کا بھاری جانی و مالی نقصان
اسلام ٹائمز۔ جارح ملک سعودی عرب کیطرف سے یمن پر وسیع ہوائی حملوں اور یمنی علاقے "الحدیدہ" میں طے پانیوالی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر یمن کی عوامی فورسز اور مسلح افواج نے اپنے میزائل اور آرٹلری حملوں پر مشتمل تازہ جوابی کارروائی کا آغاز کیا ہے، جس کے نتیجے میں جارح سعودی عرب کے "البیضاء" صوبے میں واقع "قانیہ" نامی علاقے میں یمن پر حملہ آور ہونے کیلئے جمع ہونیوالی جارح سعودی-امریکی اتحاد کی فوج مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

اسی طرح یمنی عوامی فورسز اور مسلح افواج نے اپنے 3 عدد "زلزال-1" میزائلوں کے ذریعے سعودی عرب کے صوبے "عسیر" میں واقع "علب" نامی علاقے سے گذرنے والے جارح سعودی-امریکی اتحاد کے ایک فوجی قافلے کو بھی کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے، جبکہ دوسری طرف جاح ملک سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی یمن کے سرحدی شہر "حرض" کو 4 مرتبہ اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ یمنی عوامی فورسز اور مسلح افواج گذشتہ ہفتے کے دوران یمنی و سعودی سرزمین پر متعدد کامیاب جوابی کارروائیاں انجام دے چکی ہیں، جن میں جارح قوتوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے