0
Friday 13 Sep 2019 02:58

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے فوجیوں نے "مغربی کنارے" سے 11 بیگناہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے فوجیوں نے "مغربی کنارے" سے 11 بیگناہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی فوج نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی علاقے "مغربی کنارے" میں رات کی تاریکی میں کئے گئے آپریشن کے دوران 11 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدہ 11 فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کے خلاف تخریب کاری پر مبنی اقدامات انجام دیئے ہیں، جبکہ غاصب صیہونی رژیم نے ان 11 افراد پر عائد کردہ الزامات کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی اور نہ ہی انکے مبینہ تخریبی اقدامات کی نوعیت کو بیان کیا ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل، فلسطینی علاقے "مغربی کنارے" میں مسلسل چھاپے مارتی اور بیگناہ فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرتی رہتی ہے جبکہ وہ اپنے ان بے سروپا آپریشنز کی وجہ، بقول اس کے، "مفروروں" کی گرفتاری بتاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 815891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش