QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نہیں بلکہ محاصرہ ہے، زلفی بخاری

13 Sep 2019 08:30

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اہم کردار ادا کیا ہے، وہ اس وقت مسئلہ کشمیر کے سب سے بڑے سفیر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، وہاں پر کرفیو نہیں بلکہ محاصرہ ہے۔ اساتذہ طلبہ کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم سے آگاہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو اسلام آباد میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ شہداء کو یاد کرنا ہمارا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالیہ مسئلہ نے پوری پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔ تقریب سے او پی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ، پرنسپل کالج شاہینہ مسعود و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 815893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815893/مقبوضہ-کشمیر-میں-کرفیو-نہیں-بلکہ-محاصرہ-ہے-زلفی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org