0
Friday 13 Sep 2019 08:47

عمران خان کی دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر سے 2 ملاقاتیں ہوں گی

عمران خان کی دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر سے 2 ملاقاتیں ہوں گی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے ہو گیا، وزیراعظم کی دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، جبکہ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپنے اس دورہ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں ہوں گی جن میں سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس وزیراعظم عمران خان کا دوسرا دورہ امریکا ہے، وہ اسی سال جولائی کے مہینے میں بھی امریکا کے دورے پر گئے تھے۔ گزشتہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 815894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش