0
Friday 13 Sep 2019 11:06

سلامتی کونسل کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہونگی، ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہونگی، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ‎سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں کی نسلوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔ پاکستان کی مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کاردرگی پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظر انداز کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ مسلئہ کشمیر بھارتی بربریت کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدارامد نہ ہونے کی بھی واضع علامت و نشانی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات سے مقبوضہ وادی کشمیر میں ریاستی جبر و تشدد اور ظلم و بربریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا ہو گا اور اس ضمن میں ‎سلامتی کونسل کو کرفیو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ‎اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بشمول جبری گرفتاریاں اور مظاہرین پر پیلٹ گنز کے استعمال کو بھی رکوانا ہو گا۔ مقبوضہ وادی کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر گزشتہ روز امریکی کانگریس کے دو اراکین نے بھی امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو خط لکھا ہے جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کے اقدامات کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 815915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش