QR CodeQR Code

پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء کے تحت مقامی حکومتوں کی حد بندی کا عمل شروع

13 Sep 2019 11:02

محکمہ بلدیات نے حد بندی رولز 2019ء بھی جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ بلدیات کی ٹیمیں کل سے پنجاب کے دورے شروع کریں گی اور حد بندی سے متعلق عمل سے آگاہی دلائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء کے تحت تشکیل ہونے والی  مقامی حکومتوں کی حد بندی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حد بندی کے مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان حلقہ بندی کا عمل شروع کرے گا، اس مقصد کیلئے محکمہ بلدیات نے حد بندی شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے حد بندی رولز 2019ء بھی جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ بلدیات کی ٹیمیں کل سے پنجاب کے دورے شروع کریں گی اور حد بندی سے متعلق عمل سے آگاہی دلائیں گی۔ اس مقصد کے لئے ابتدائی پلان 25 ستمبر تک ترتیب دے دیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات کے مطابق ابتدائی پلان سے متعلق آراء اور اعتراضات 27 ستمبر سے وصول کیے جائیں گے۔ محکمہ بلدیات کے مطابق ضلع کے ڈپٹی کمشنر 25 ستمبر تک ابتدائی پلان ترتیب دینے کے پابند ہوں گے۔ عوام حد بندی سے متعلق  آراء اور اعتراضات کے مقابل بھی جوابی آراء اور جوابی اعتراضات 28 ستمبر سے 17 اکتوبر تک داخل کرا سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 815923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815923/پنجاب-میں-لوکل-گورنمنٹ-ایکٹ-2019ء-کے-تحت-مقامی-حکومتوں-کی-حد-بندی-کا-عمل-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org