0
Friday 13 Sep 2019 12:26

خیبر پختونخوا کابینہ میں پہلی بار قبائلی خاتون رکن کو شامل کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا کابینہ میں پہلی بار قبائلی خاتون رکن کو شامل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلی بار قبائلی خاتون کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی ہے اور ممکنہ وزراء کے نام بھی وزیراعظم کو پیش کر دیئے گئے ہیں جو تاحال ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی محمود خان کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ میں توسیع کریں۔ بتایا گیا ہے کہ پہلی بار قبائلی اضلاع سے خاتون رکن کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ کابینہ میں توسیع کی جائے گی، وزیراعظم نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی ہے اور آئندہ ہفتے وزیراعلٰی اس کا باضابطہ اعلان کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 815938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش