QR CodeQR Code

باچا خان ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

13 Sep 2019 12:37

حج کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچنے والے حجاج کی آب زم زم کی تلاش میں لگیج مشین میں گھسنے اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر کو حج کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچنے والے حجاج کی آب زم زم کی تلاش میں لگیج مشین میں گھسنے اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر تمام ممنوعہ جگہوں پر موبائل استعمال پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی فضائی کمپنی کے عملے نے غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آب زم زم پہنچانے میں دیر کر دی تھی جس پر وطن واپس پہنچنے والے حجاج آب زم زم کی گمشدگی پر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے اور اپنا سامان ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج مشین میں گھس گئے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی او او نے ممنوعہ جگہوں پر وڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 815942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815942/باچا-خان-ایئرپورٹ-پر-موبائل-فون-کے-استعمال-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org