QR CodeQR Code

نوجوانوں کو حراستی مراکز میں بجلی کے جھٹکے دیئے جاتے ہیں، مشال ملک

13 Sep 2019 12:56

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے، کم عمر بچوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے، کم عمر بچوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو کرنٹ لگایا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ اس وقت کشمیر کاز کو پوری دنیا میں اٹھانے کی ضرورت ہے، مقبوضہ وادی میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی ہے، نوجوانوں کو حراستی مراکز میں بجلی کے جھٹکے دیئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کنونشن سینٹر میں یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق خصوصی تقریب میں مشال ملک نے شرکت کرتے ہوئے اقوام عالم سے کشمیر میں ظلم و ستم پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 815949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815949/نوجوانوں-کو-حراستی-مراکز-میں-بجلی-کے-جھٹکے-دیئے-جاتے-ہیں-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org