0
Friday 13 Sep 2019 13:08

وزیراعظم کل طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم کل طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا کل افتتاح کریں گے، اجمل وزیر نے کہا بارڈ کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسطح ایشیا کی منڈیوں تک رسائی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں طورخم بارڈ 24 گھنٹے کھولنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل منصوبے کا افتتاح کریں گے، کسٹم اور دیگر اداروں نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ بارڈ کھولنے سے دوطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ بارڈ کھولنے سے دوطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مذید فروغ حاصل ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے، پاکستان بھر میں اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔

یاد رہے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا تھا کہ پاک افغان بارڈر کو 24 گھنٹے کھولے رکھیں گے، بارڈر کھلے رہنے سے ٹرانزٹ بڑھے گی، طورخم بارڈر کو جدید سہولتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، کوشش ہے بارڈر کے دونوں طرف مشکلات کا خاتمہ ہو۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر امیگریشن کا عمل تیز بنانے کیلئے مزید کاؤنٹر بنائے جائیں گے، تجارت کے فروغ سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ خیال رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ میں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طورخم بارڈر کو مکمل طور پر کھلا رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کا کھلا رہنا دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات اور بارڈر کے دونوں طرف رہائش پذیر افراد کے روزمرہ نجی تعلقات کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 815955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش