QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

13 Sep 2019 13:15

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق جولائی میں پشاور، شبقدر، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ضلع خیبر، اور مہمند سے 390 مریض آئے جنہیں ویکسین دی گئی۔ اگست میں 380 سے زائد مریض لائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آوارہ کتوں کی تیزی سے افزائش اور کاٹنے کے واقعات میں اضافہ سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ اینیمل شیلٹر چلانے والی خاتون زیبا مسعود کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں سے نجات کیلئے انہیں گولی مارنے کے بجائے نس بندی کرنا زیادہ مفید ہے۔ گذشتہ 2 ماہ کے دوران صرف پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے ایک ہزار مریض لائے گئے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق جولائی میں پشاور، شبقدر، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ضلع خیبر، اور مہمند سے 390 مریض آئے جنہیں ویکسین دی گئی۔ اگست میں 380 سے زائد مریض لائے گئے۔


خبر کا کوڈ: 815959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815959/خیبر-پختونخوا-میں-ا-وارہ-کتوں-کے-کاٹنے-واقعات-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org