QR CodeQR Code

کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان میں احتجاجی ریلی، سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی رہنمائوں کی شرکت

13 Sep 2019 13:18

ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات چھٹنے والی ہے، کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے رضا ہال سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں سرکاری افسران، خواتین، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک نے کی،  شرکاu "کشمیر بنے کا پاکستان" کے نعرے لگاتے رہے، ریلی چوک کچہری جا کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات چھٹنے والی ہے، کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع  ہونے والا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، یکجہتی کشمیر ڈے کے موقع پر ملتان کی اہم شاہراہوں پر پینا فلیکس لگائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 815961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815961/کشمیری-مسلمانوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ملتان-میں-احتجاجی-ریلی-سول-سوسائٹی-اور-سیاسی-سماجی-رہنمائوں-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org