0
Friday 13 Sep 2019 14:35

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سرکٹ ہاؤس میں اجلاس، ڈپٹی کمشنر نے ملتان میں ڈینگی ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سرکٹ ہاؤس میں اجلاس، ڈپٹی کمشنر نے ملتان میں ڈینگی ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اے ڈی سی آر آغا ظہیر عباس شیرازی، سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، ایم ڈی واسا اور دیگر افسران کی شرکت، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈی سی آفس میں ڈینگی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، جس کے بعد شہری ڈینگی کے بارے شکایت کنٹرول کے نمبر 0614500963 پر درج کروا سکتے ہیں، اسی طرح  سی ای او ہیلتھ کے آفس میں بھی ڈینگی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ملتان میں ڈینگی ایمرجنسی ڈیکلئیر کر دی گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت نے ڈینگی سپرے کے لئے محکمہ صحت نے چھ گاڑیاں وقف کر دیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کل ہفتہ کے دن یوم صفائی منانے کا اعلان کر دیا، ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے 45 دن پیک ٹائم ہے، اُنہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنا ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل اپنی حدود میں قبرستانوں کی سرویلنس کریں، تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے،  چھتوں، کمروں، کباڑ خانوں کی صفائی اور سرویلنس کی جائے، سرکاری دفاتر میں ایئر کولر کا استعمال بند کر دیا جائے، شہری بدلتے موسم میں ایئر کولر کا استعمال ترک کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 815973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش