0
Friday 13 Sep 2019 15:26

انجمن تاجران کے وفد کی کمشنر ملتان سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

انجمن تاجران کے وفد کی کمشنر ملتان سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان محمد افتخار سہو سے سمال انڈسٹریز اور انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی، تاجروں کے وفد نے شہر میں صفائی کی صورتحال، پارکوں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور شہر میں بجلی کی بے ہنگم تاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست دی، تاجروں کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز، بھتہ اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کو سپورٹ کریں گے۔ اس موقع پر کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انتظامیہ تاجران کے جائز مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، تاجر برادری تجاوزات کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہر کو صاف اور خوبصورت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس موقع پر اُنہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو واٹر فلٹریشن پلانٹس فنکشنل کرنے کا ٹاسک دیا، افتخار سہو نے مزید کہا کہ انجمن تاجران کے ساتھ مل کر ڈویژن کے مسائل حل اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے، حکومت کی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کیلئے تاجروں کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 815981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش