QR CodeQR Code

کراچی کو گود لینے کا معاملہ، ماہرین سرجوڑ کر بیٹھ گئے

13 Sep 2019 19:32

وفاقی حکومت نے کراچی میں مکمل طور پر سرگرم اور فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے مسائل کس طرح اور کیسے حل کئے جائیں اس حوالے سے وفاقی حکومت نے قانونی پہلووں اور اس سے پیدا ہونے والی باریک بینی اور قانونی سقم کا بھی جائزہ بھی لینا شروع کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے تباہ حال کراچی کو گود لینے پر غور شروع کردیا ہے جس کے لئے قانونی ماہرین سرجوڑ کے بیٹھ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے شہر قائد کو وفاق نے مسلسل اپنی نگرانی میں بھی رکھا ہوا ہے، گزشتہ ماہ کلین کراچی مہم اور وفاق کے دیگر اقدامات بھی اسی سلسلے سے جڑ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میئر وسیم اختر نے تباہ حال کراچی کی مدد کے لئے وفاق کو خط لکھ کر کراچی میں مدعو کرکے اس سلسلے کو شروع کیا کہ وفاق کراچی کو براہ راست اپنی نگرانی میں لے لے، جس کے بعد وفاق کے کراچی میں شروع کی گئی کلین کراچی، شجر کاری مہم اور وفاقی ادارے (ایف ڈبلیو او) کے تحت کراچی کے ندی نالوں کی صفائی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

وفاقی حکومت نے کراچی میں مکمل طور پر سرگرم اور فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے مسائل کس طرح اور کیسے حل کئے جائیں اس حوالے سے وفاقی حکومت نے قانونی پہلووں اور اس سے پیدا ہونے والی باریک بینی اور قانونی سقم کا بھی جائزہ بھی لینا شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خاں 14 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے، جس میں وفاقی وزراء سے کراچی کی صورتحال پر مکمل بریفنگ اور آئندہ کے لائحہ کے حوالے سے ہدایات بھی دیں گے، معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم تاجروں، اور میئر کراچی سمیت دیگر اہم اتحادیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 815999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815999/کراچی-کو-گود-لینے-کا-معاملہ-ماہرین-سرجوڑ-کر-بیٹھ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org