0
Friday 13 Sep 2019 17:34

جی بی حکومت شگری کلاں اور تنجوس کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، محمد شبیر حافظی

جی بی حکومت شگری کلاں اور تنجوس کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، محمد شبیر حافظی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ریجن کے رہنما محمد شبیر حافظی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا حلقہ اس وقت مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ ایک طرف شگری کلاں اور تنجوس کے سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں اور دورہ کرنے والے حکام اور اداروں کے ذمہ داروں کی جانب سے مدد اور بحالی کے حوالے سے راہ تک رہے ہیں تو دوسری طرف کواردو سترنگ دونگمو دریائی کٹاو کی وجہ سے شدید خطرے کی زد میں ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد شبیر حافظی کا کہنا تھا کہ سینکٹروں قابل کاشت اراضی اور سینکڑوں درخت دریا کی نذر ہو رہے ہیں، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ ان مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ جس کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہیں اور حد درجہ پریشانی کے عالم میں ہیں۔ ابھی موسم کو قدرے سکون ہے، جونہی بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے تو سیلاب متاثرین کے مسائل میں بہت اضافہ ہو گا۔ اس حوالے سے صرف متاثرین سے اظہار دلجوئی سے ہی کام نہیں چلے گا بلکہ بھرپور طریقے سے ان کی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ساتھ علاقہ سترنگ دونگمو کواردو مسلسل دریائی کٹاو کی وجہ سے ختم ہو رہا ہے۔ ایک ذرخیز اور اہم زرعی پیداواری علاقہ انتہائی تیزی سے اجڑ رہا ہے۔ ابھی تک کمشنر بلتستان ڈویژن نے اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ ان علاقوں کے مسائل کو  شہر اور میڈیا سے دور ہونے کی وجہ سے توجہ نہیں مل رہا۔ لہٰذا مطالبہ ہے صوبائی حکومت، سینئر وزیر، کمشنر اور دیگر حکام ہنگامی بنیادوں پر دورہ کریں اور ہنگامی اقدامات کے ذریعے جو بھی ممکن ہو تحفظ اراضی یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 816004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش