QR CodeQR Code

نیتن یاہو کے بیان پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی قابل افسوس ہے، حافظ شاہد

13 Sep 2019 17:46

پی ایس ٹی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان آزادی فلسطین اور اقوام متحدہ کے چارٹر قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے، اس بیان سے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، یہ صرف اسلام سے دشمنی ہے اور فلسطین کی آزاد اور آئینی حثییت کو دبانہ ہے، اور عالم اسلام کے کھلم کھلا چلینج ہے جو کہ پوری عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدر ڈاکٹر حافظ شاہد حُسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے کا اعلان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قابل افسوس اقدام ہے، نیتن یاہو کا اس طرح بیان جاری کرنا صرف آئندہ الیکشن میں کامیاب ہونے کیلئے سوچی سمجھی سازش ہے، ان کا یہ بیان آزادی فلسطین اور اقوام متحدہ کے چارٹر قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے، اس بیان سے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، یہ صرف اسلام سے دشمنی ہے اور فلسطین کی آزاد اور آئینی حثییت کو دبانہ ہے، اور عالم اسلام کے کھلم کھلا چلینج ہے جو کہ پوری عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے اس بیان پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا ردعمل نہ دینا قابل افسوس ہے، دوسری طرف بھارت کے کشمیر پر بے انتہاء مظالم اور کرفیو کا مسلسل اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام عالم کفر اسلام کیخلاف متحدہ ہیں، اقوام متحدہ، عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم خاموشی سے اس لئے دیکھ رہے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں، ہندؤوں کو دہشتگردی، انسانیت اور انسانی حقوق روندنے کا سرٹیفیکٹ دے دیا گیا ہے، بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کو طاقت سے روکنے کیلئے تمام جماعتیں حکومت پر دباؤ بڑھائیں۔


خبر کا کوڈ: 816010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816010/نیتن-یاہو-کے-بیان-پر-اقوام-متحدہ-اور-عالمی-برادری-کی-خاموشی-قابل-افسوس-ہے-حافظ-شاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org