0
Friday 13 Sep 2019 18:16

امام حسینؑ کی اصلاحی تحریک کا منشور قرآن و سنت کی تبلیغ تھا، اشرف جلالی

امام حسینؑ کی اصلاحی تحریک کا منشور قرآن و سنت کی تبلیغ تھا، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) اور تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ لاہور میں سالانہ ”پیغام امام ِحسینؑ“ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مفتی محمد امانت علی سرداری نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ امام عالی مقام سیدنا امامِ حسینؑ کے افکار عبادت، معیشت، سیاست اور شہادت کے مضمون کو سمجھنے کیلئے مشعل راہ ہیں۔ آپ نے فلسفہ رزق اور فلسفہ موت کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا۔ آپ نے حقوقِ توحید اور حقوقِ رسالت کی ادائیگی کو خصوصی طور پر اہمیت دی۔ فہم و فراست اور فکر و بصیرت میں آپ اپنی مثال آپ تھے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ یزید کو بروقت سمجھنا اور اس کے سدباب کیلئے بروقت میدان میں اترنا آپؑ کی امامت کے واضح دلائل ہیں۔ قرآن و حدیث سے آپ کے استدلال بڑے بڑے فقہا کیلئے مینارہ نور ہیں۔ آپ نے ہمیشہ توڑنے کی بجائے جوڑنے کی دعوت دی۔ اور فساد کی بجائے اصلاح پر زور دیا۔ آپؑ کی اصلاحی تحریک کا منشور قرآن و سنت کی تبلیغ تھا۔ آپؑ نے یزیدی نظام کیخلاف آپ کا کردار قیامت تک کیلئے نظام اسلام کی بقا کی بنیادی اِکائی ہے، امت مسلمہ کے حکمرانوں اور عوام کیلئے آپ کی سیرت ایک کھلی کتاب ہے۔
خبر کا کوڈ : 816013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش