0
Friday 13 Sep 2019 19:59

آج فلسطین سے لیکر کشمیر تک اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، محمد حسین محنتی

آج فلسطین سے لیکر کشمیر تک اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آج فلسطین سے لیکر کشمیر تک اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، مسلم امہ اپنے معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام و مسلمانوں کے خلاف ہونی والی سامراجی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس میں پڑھنے والی وہ تنظیم ہے، جو مسالک سے بالاتر ہوکر اتحاد امت کی داعی اور اقامت دین کے ہونے والی جدوجہد میں ہر اول دستہ کا کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ حافظ نعیم اللہ منگریو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ ددینی مدارس اسلام کے قلعے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، مگر آج حکمران غیروں کے اشاروں پر جہاد کو گالی بنادینے کے بعد دینی مدارس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرکے بدنام کر رہے ہیں، دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 816024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش