QR CodeQR Code

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ

مثبت اقدامات سے دیرپا امن و استحکام آیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

13 Sep 2019 22:25

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لئے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال کے ساتھ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لئے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال کے ساتھ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان قابل ہیں، آنے والے مواقع سے فائدے کے لئے تیار رہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان کے طلباء مختلف شعبوں میں مواقعوں کے لئے خود کو تیار کریں۔
آرمی چیف نے کہا کہ مثبت اقدامات سے دیرپا امن و استحکام آیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیج لگائے تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا اہم کردار ہے۔ معیاری صحت کے لئے اے ایم سی ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 816038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816038/مثبت-اقدامات-سے-دیرپا-امن-استحکام-آیا-ہے-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org