0
Friday 13 Sep 2019 22:27

بلاول زرداری نے ثابت کردیا کہ وہ بینظیر بھٹو کے نہیں الطاف حسین کے پیروکار ہیں، حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری نے ثابت کردیا کہ وہ بینظیر بھٹو کے نہیں الطاف حسین کے پیروکار ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بابائے 18ویں ترمیم رضا ربانی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آرٹیکل 149 اتنا ہی غلط تھا تو بلاول صاحب کے نانا صاحب نے کیوں آئین میں ڈالا، اگر وفاق سندھ کی بھلائی کے لئے کوئی ہدایات جاری کرتا ہے تو اس میں سندھ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، بلاول زرداری نے اپنے بیان سے ثابت کردیا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کے پیروکار نہیں ہیں، الطاف حسین کے پیروکار ہیں، الطاف حسین نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے جناح پور کی بات کی تھی آپ نے سندھودیش کی بات کی ہے۔ یہ بات حلیم عادل شیخ نے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سمیت اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سب جانتے ہیں مضبوط صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں، جس نے سندھ کے خلاف بات کی جس نے پاکستان کے خلاف بات کی وہ ملک دشمن غدار ہے، یہ بھٹو کا پاکستان نہیں ہے نہ ہی یہ 1971ء ہے یہ کپتان کا پاکستان ہے، یہ نیا پاکستان ہے، 22 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، کچھ لوگ ہیں جو اپنے کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں، زرداری صاحب نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا ہم سمجھ رہے تھے کہ زرداری پاکستان کو چاہتے ہیں اس نعرے کا مطلب اب سمجھ آیا ہے کہ انہوں نے پاکستان فروخت کرنے کا نعرہ لگایا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پورا سندھ پیپلز پارٹی نے اومنی گروپ کو فروخت کردیا ہے، اس وقت پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے، جو پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگائیں گے انہیں پہاڑوں پر بھی جگہ نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک دشمن پارٹی ثابت ہوئی ہے، جس طرح اسمبلی میں بات کی گئی ہے اس کو انڈیا کے چینل پر دکھایا گیا ہے، نواز شریف نے بھی ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے، سندھ حکومت اپنی ناکامی اپنی نااہلی اس ایشو کے پیچھے چھپانا چاہتی ہے، ہم سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے احتجاج کریں گے، جنہوں نے سندھ کو ایڈز لگا دیا اور عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا ہے، پیپلز پارٹی کے حکمران اربوں روپے کرپشن کرکے کھا گئے، کراچی کو افریقا کے بعد دنیا کا پانچواں گندا شہر بنا دیا ہے، بلاول زرداری اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں، کپتان کی ٹیم سندھ کے وفاداروں کی ٹیم ہے۔
خبر کا کوڈ : 816039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش