QR CodeQR Code

اہلبیتؑ سے محبت و عقیدت مسلمانوں کیلئے لازم ہے، علامہ شاہ عبدالحق قادری

13 Sep 2019 22:55

محفل محرم الحرام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر نے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا، تاریخ اسلام میں شہدائے کربلا کی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ اہلبیتؑ کرام سے محبت و عقیدت مسلمانوں کیلئے لازم و ملزوم ہے، امت مسلمہ کیلئے یزیدیت کے خلاف نبرد آزما رہنے کی خاطر حسینی کردار ہمیشہ رہنماء رہے گا۔ میمن مسجد کراچی میں محفل محرم الحرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ دین و ملت کو مضبو ط و مستحکم کرنے کیلئے اسوہ حسینی کی پیروی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا، تاریخ اسلام میں شہدائے کربلا کی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اہلبیتؑ کے کردار کو مشعل راہ بناکر محبت و رواداری کو فروغ دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 816042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816042/اہلبیت-سے-محبت-عقیدت-مسلمانوں-کیلئے-لازم-ہے-علامہ-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org