0
Friday 13 Sep 2019 23:10

کسٹم کوئٹہ کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد

کسٹم کوئٹہ کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد
اسلام ٹائمز۔ کسٹمز کوئٹہ نے کاروروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے لکپاس میں مسافر بس پر چھاپہ مارا گیا، جس سے دودھ پاؤڈر، انجن آئل، ٹائلز اور اسمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق رات کے اندھیرے کے باعث بس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم بس قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ چیف کلیکٹر ڈاکٹر چوہدری ذوالفقار علی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے عملے کی کارروائی  کو سراہا۔ اس سے قبل بدھ کو بھی اس علاقے میں ایک کارروائی کے دوران 2 مخلتف ٹینکروں سے 30 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل برآمد کیا گیا تھا، جبکہ مال بردار ٹرکوں سے 7 ہزار کلو چھالیہ، دو ہزار سے زائد ویلڈنگ راڈز، لوکل اسکریپ، نٹ بولٹ، ویئر گلاس، زنک، موٹر سائیکل چینز بھی برآمد ہوئی تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 816045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش