QR CodeQR Code

کشمیر بیچ دیا گیا، اس لیے ایک شخص کو کشمیر کا ہری سنگھ کہتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

13 Sep 2019 23:15

ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جے یو آئی کا کہنا تھا کہ بلاول اپنا برخوردار ہے اس کی ہر ادا ہمیں پسند ہے جبکہ چیف جسٹس نے صحیح کہا ہے کہ نیب انتقامی ادارہ جس کے ذریعے احتساب کے نام پر مخالفین کو تنگ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیر کو بیچا ہے اور ایک شخص کو میں کشمیر کا ہری سنگھ کہتا ہوں۔ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے آج کشمیر میں جو شو کیا اس میں ٹیچر، سرکاری ملازمین اور پٹواری شریک تھے جب کہ آزادی مارچ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مشاورت کا عمل جاری ہے اب تک ہم نے 15 ملین مارچ کئے ہیں جس میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے شرکت کیے لیکن ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا، جتنے بھی مارچ کئے اس وقت سیاسی جماعتیں ساتھ نہیں تھیں اس کے باوجود مارچ کامیاب رہے، تحریکیں گرفتاریوں سے نہیں رکتیں، یہ سیلاب جب چلتا ہے تو رکتا نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول اپنا برخوردار ہے اس کی ہر ادا ہمیں پسند ہے جبکہ چیف جسٹس نے صحیح کہا ہے کہ نیب انتقامی ادارہ جس کے ذریعے احتساب کے نام پر مخالفین کو تنگ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 816046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816046/کشمیر-بیچ-دیا-گیا-اس-لیے-ایک-شخص-کو-کا-ہری-سنگھ-کہتا-ہوں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org