0
Saturday 14 Sep 2019 02:48

لبنان میں گھاگھ اسرائیلی جاسوس گرفتار

لبنان میں گھاگھ اسرائیلی جاسوس گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کی رہورٹ کے مطابق لبنان کی مرکزی پبلک سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی سکیورٹی فورسز نے جمعے کے روز ایک اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لبنانی پبلک سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سابق لبنانی شہری "عامر الیاس فاخوری" جو "الخیام جیل کا قصاب" کے نام سے مشہور تھا اور قبل ازیں لبنانی سکیورٹی فورسز کو مطلوب جبکہ امریکہ میں فراری ہوچکا تھا، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لبنانی پبلک سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ عامر الیاس فاخوری نے گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اسرائیل کے ساتھ اپنے تعاون اور اس کے مفاد میں متعدد اقدامات اٹھانے کا اعتراف کر لیا ہے۔
قصاب بازداشتگاه الخیام در لبنان دستگیر شد











واضح رہے کہ سابق لبنانی شہری "عامر الیاس فاخوری" لبنان پر اسرائیل کے قبضے کے دوران جنوبی لبنان میں واقع "الخیام" جیل کا سپرینٹنڈنٹ تھا جسے "الخیام جیل کا قصاب" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جبکہ فاخوری اسرائیل کے ساتھ مل کر اُسکے مفاد میں متعدد اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان سے تعلق رکھنے والے قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کا مرتکب بھی ہوا ہے۔ کہا یہ جاتا ہے کہ اسرائیل مخالف قیدیوں کو حد درجے تک ذہنی و جسمانی اذیت دینے کیلئے اس نے جیل میں 1 میٹر اونچائی اور 1 میٹر چوڑائی کے آہنی ڈبے بنا رکھے تھے، جن میں مطلوبہ قیدیوں کو بند کر دیا جاتا تھا۔ فاخوری نے سال 2000ء کے دوران لبنان سے فرار ہو کر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں پناہ لے لی تھی، جس کے بعد وہ اسرائیلی پاسپورٹ پر امریکہ روانہ ہوگیا تھا جبکہ لبنان کے اپنے حالیہ دورے کے دوران لبنانی انٹیلیجنس کے ہتھے چڑھ کر گرفتار ہوگیا۔
جاسوس اسرائیلی معروف به «قصاب بازداشتگاه الخیام» در لبنان به دام افتاد

رپورٹس کے مطابق گرفتار اسرائیلی جاسوس "عامر الیاس فاخوری" لبنان کے اندر "لحد" نامی مسلح دہشتگرد گروہ کو بھی کمانڈ کر رہا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ عامر الیاس فاخوری کے ساتھ وابستہ بااثر حکومتی کارندوں نے اس کا پولیس ریکارڈ صاف کرکے اسے لبنان میں داخلے کیلئے گرین سگنل دیا تھا، جس پر وہ بےدھڑک لبنان میں داخل ہوگیا اور "سعد الحریری انٹرنیشنل ایئرپورٹ" پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 816064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش