QR CodeQR Code

کینیڈا میں موجود ایرانی املاک کی فروخت پر ایران کا کینڈین حکومت سے شدید احتجاج

14 Sep 2019 03:31

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ملکیت کی فروخت کے اقدام کو کالعدم قرار نہ دیئے جانیکی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران اپنے حقوق کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی ضابطوں کے عین مطابق مناسب اقدامات اٹھائے گا، جس کے تمامتر نتائج کی ذمہ داری کینیڈین حکومت پر عائد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کینیڈا میں موجود ایرانی کلچرل ڈیپارٹمنٹ کی عمارتوں کو بیچنے کے کینیڈین عدالت کے حکم کو غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی حکومت کی املاک کے فروخت کئے جانے سے متعلق کینیڈین عدالت کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی حکومت کو اپنی عوام کے حقوق کو ضائع کرنے نہیں دے گا۔

انہوں نے کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی املاک کی فروخت کو کالعدم قرار دے کر ان عمارتوں کی ملکیت فوراً ایرانی حکومت کیطرف واپس پلٹائے۔ سید عباس موسوی نے دوسری صورت میں کینیڈین حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ملکیت کی فروخت کے اقدام کو کالعدم قرار نہ دیئے جانے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران اپنے حقوق کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی ضابطوں کے عین مطابق مناسب اقدامات اٹھائے گا، جس کے تمامتر نتائج کی ذمہ داری کینیڈین حکومت پر عائد ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 816065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816065/کینیڈا-میں-موجود-ایرانی-املاک-کی-فروخت-پر-ایران-کا-کینڈین-حکومت-سے-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org