QR CodeQR Code

چلاس، قتل کے ملزم کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

14 Sep 2019 12:07

ملزم امام صادق ولد مصر خان ساکن تھک نے اپنے سگے چچا اور سسر کو بے دردی سے قتل کیا تھا، ملزم کیخلاف تھانہ جل میں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس کی مقامی عدالت نے اپنے سگے چچا اور سسر کو قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ملزم امام صادق ولد مصر خان ساکن تھک نے اپنے سگے چچا اور سسر کو بے دردی سے قتل کیا تھا، ملزم کیخلاف تھانہ جل میں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج سہیل احمد خان نے کیس کی سماعت کی، اور جرم ثابت ہونے پر عمر قید و جرمانے کی سزا سنائی۔


خبر کا کوڈ: 816115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816115/چلاس-قتل-کے-ملزم-کو-عمر-قید-اور-3-لاکھ-روپے-جرمانے-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org