3
0
Saturday 14 Sep 2019 12:33

بلاول نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے، شوکت یوسفزئی

بلاول نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش کی بات کر کے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ملک دشمن اور غدار کہلاتے ہیں، سندھو دیش بنانے کی دھمکی دینے پر بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جانی چاہیئے، کوئی مائی کا لعل ملک کو نہیں توڑ سکتا، سندھو دیش کا خواب دیکھنے والوں کو سندھی عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کی وجہ سے لاڑکانہ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے، اب اس پارٹی پر بھٹو کا نہیں زرداری کا قبضہ ہے، سندھ میں ہونے والی کرپشن پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کا کیس چل رہا ہے، اسوقت کرپشن کے خلاف احتساب ہو رہا ہے۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اپوزیشن انتشار کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی دھمکیوں سے حکومت پر اثر نہیں پڑے گا، ملک درست ٹریک پر چل پڑا ہے اب عوام ملک کو ڈی ٹریک نہیں ہونے دیں گے، جو لوگ اسوقت حکومت مخالف تحریک چلانے کا سوچ رہے ہیں وہ دراصل پرانا نظام بحال کرنا چاہتے ہیں جس سے ان کو فائدہ ہو رہا تھا، تاہم کرپشن کا دور واپس نہیں آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 816128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Shaikh Bilawal
Pakistan
بلاول نے حکومت کو سجھایا ہے کہ کراچی کو سندھ سے نہ توڑا جائے اور تمام صوبوں کو برابر کے حقوق دینا چاہیے۔
shujaatAli
Pakistan
Shwakat yusafzy tik Kahn raha he
Sheriyar
Pakistan
Na manzor sindhu dash
ہماری پیشکش