QR CodeQR Code

مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے باسط سلطان بخاری نیب کے ریڈار پر آگئے

14 Sep 2019 14:09

نیب ملتان نے ممبر قومی اسمبلی کی اہلیہ اور بچوں کے نام جائیدادوں کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں، ایم این اے سید باسط سلطان بخاری کی ملتان، مظفر گڑھ سمیت بڑے شہروں میں کروڑوں روپے کی قیمتی کمرشل اور زرعی اراضی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب ملتان نے مظفر گڑھ سے ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری کی جائیدادوں کے بارے میں ریونیو حکام اور اسسٹنٹ کمشنر سے تفصیلات طلب کرلیں، مظفر گڑھ سے ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری کے خلاف نیب ملتان نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں نیب کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی کی جائیداد کے اثاثوں کی تفصیلات بتانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سمیت مختلف افسران کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ نیب ملتان نے ممبر قومی اسمبلی کی اہلیہ اور بچوں کے نام جائیدادوں کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری کی ملتان، مظفر گڑھ سمیت بڑے شہروں میں کروڑوں روپے کی قیمتی کمرشل اور زرعی اراضی ہے۔ سید باسط سلطان بخاری تحریک انصاف سے قبل مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ قاف کی حکومتوں کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 816147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816147/مظفر-گڑھ-سے-پی-ٹی-آئی-کے-ایم-این-اے-باسط-سلطان-بخاری-نیب-ریڈار-پر-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org