0
Saturday 14 Sep 2019 16:43

شمالی وزیرستان اور دیر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان اور دیر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ افغان سرحد کے نزدیکی علاقہ میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں گذشتہ رات دیر گئے اباخیل کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ شرپسندوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی اختر حسین شہید ہوگیا اور جوابی کارروائی میں 2 شرپسند بھی مار ے گئے۔ 23 سالہ سپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا۔ دوسرے واقعہ میں دیر کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے دستوں پر فائرنگ کی، جس سے 3 فوجی جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک سید امین آفریدی، لانس نائیک محمد شعیب سواتی اور سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب