0
Tuesday 28 Jun 2011 13:18

ایران میں پیغمبر اعظم 6 فوجی مشقوں کا آغاز، دشمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، امیر علی حاجی زادہ

ایران میں پیغمبر اعظم 6 فوجی مشقوں کا آغاز، دشمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، امیر علی حاجی زادہ
تہران:اسلام ٹائمز۔ پیر کے دن پیغمبراعظم چھے فوجی مشقیں سپاہ پاسداران کے زیر زمیں میزائل لانچروں کی رونمائي سے شروع ہوئيں۔ فوجی مشقوں کے ترجمان کرنل قلیچ خانی نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے ان زیر زمیں میزائيل لانچروں کو بنایا ہے اور ان لانچروں کو دور سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمیں لانچروں کو بنانے کا کام سپاہ کی میزائیلی کمانڈ نے پندرہ برس پہلے شروع کیا تھا۔ ان لانچروں کی پہلی مرتبہ رونمائي کی جا رہی ہے۔ کرنل قليج خانی نے بتایا کہ یہ لانچر ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں اور ان سے عمودی سطح پر میزائل داغے جا سکتے ہیں۔ سپاہ پاسداران کی فضائيہ کے کمانڈر ان چیف بریگيڈیر امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ پیغمبراعظم چھے فوجی مشقوں کا ھدف دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاعی آمادگي برقرار رکھنا، نئے جنگي طریقوں کو آزمانا اور جوان فوجیوں کو تجربوں سے آشنا کرانا نیز سپاہ پاسداران کے نئے فوجی ساز و سامان کا استعمال کرنا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق ایران میں دس روزہ میزائل مشقوں کا آغاز کر دیا گیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران ہر وقت اپنے دشمن سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی ٹی وی نے ایران میں پاسدران انقلاب کی جانب سے شروع ہونے والی دس روزہ میزائل مشقوں کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ پاسدران انقلاب کے حکام کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد دشمن کے حملوں سے ہر وقت تیار رہنا ہے۔ پاسدران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ ان مشقوں میں طویل، درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے اور زمین سے فضا اور سمندر تک اپنے اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ کیا کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ میزائل مشقیں کسی ملک کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 81616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش