0
Saturday 14 Sep 2019 16:54

سعودی عرب کی بڑی آئل فیلڈ پر ڈرون حملے

سعودی عرب کی بڑی آئل فیلڈ پر ڈرون حملے
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور آرامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں وہاں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کافی مالی نقصان پہنچا۔ ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی کہ ڈرون حملے کس کی جانب سے کئے گئے ہیں۔ امدادی اداروں اور آگ بجھانے والے اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ کتنا جانی و مالی نقصان ہوا۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم سعودی عرب پر پڑوسی ملک یمن سے حوثی قبائل اکثر میزائل حملے کرتے رہتے ہیں۔ واقعے کی آن لائن ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جن میں دھویں کے کالے بادل اٹھ رہے ہیں اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ آرامکو کا کہنا ہے کہ بقیق پلانٹ دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔ ایک بار فروری 2016ء میں القاعدہ نے بھی اس پلانٹ پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 816166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش