0
Saturday 14 Sep 2019 17:32

محرام الحرام میں انتظامات پر خیبر پختونخوا حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ وحید کاظمی

محرام الحرام میں انتظامات پر خیبر پختونخوا حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی کا وحدت ہائوس پشاور سے جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران خیبر پختونخوا میں کئے گئے بہترین انتظامات پر ہم تمام صوبائی حکومت اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں، تمام اضلاع کی پولیس اور انتظامیہ نے ایام عزا میں بہترین سکیورٹی اور دیگر انتظامات کئے۔ انہوں نے کوہاٹ کے ڈی پی او کے غیر مناسب رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کوہاٹ کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، کیونکہ انہوں نے کے ڈی اے میں مجالس عزاء کو روک کر اپنے متعصبانہ رویے کا ثبوت دیا ہے۔

علامہ وحید کاظمی نے مزید کہا کہ اگر کوہاٹ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اسکے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا، چار دیواری کے اندر مذہبی رسومات کا ادا کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ ڈی پی او کوہاٹ نے مجالس عزا پر پابندی لگا کر غیر آئینی اقدام کیا ہے۔ جس کے لئے صوبائی حکومت سے فوری طور پر انکوائری ٹیم بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش