QR CodeQR Code

عاشورہ محرم پر بہترین انتظامات پر مقامی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

14 Sep 2019 17:46

ایک بیان میں ممتاز عالم دین نے کہا کہ شیعہ سنی اکابرین اور شہری حکومت نے جس طرح فراخ دلی اور بڑے پن کے ساتھ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اس کو پوری پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ہم امید کرتے ہین کہ آئندہ بھی مذہبی تہواروں کے موقع پر اسی طرح کے انتظامات اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے عاشورہ محرم کے بہترین انتظامات پر مقامی انتظامیہ کی تعریف کی، اس سلسلے میں پولیس رینجرز، بلدیاتی اداروں، سماجی تنظیموں، ماتمی انجمنوں اور اسکاؤٹس گروپس کے علاوہ شیعہ سنی اکابرین اور شہری حکومت نے جس طرح فراخ دلی اور بڑے پن کے ساتھ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، اس کو پوری پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی مذہبی تہواروں کے موقع پر اسی طرح کے انتظامات اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے شرکاء جلوس اور پرمٹ ہولڈرز کی بھی تعریف کی جنہوں نے بردباری اور سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عاشورہ کو پر امن بنایا۔


خبر کا کوڈ: 816182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816182/عاشورہ-محرم-پر-بہترین-انتظامات-مقامی-انتظامیہ-کی-تعریف-کرتے-ہیں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org