QR CodeQR Code

حکومتی قرضوں کا حجم 33 ہزار 23 ارب ہوگیا، اسٹیٹ بینک

14 Sep 2019 17:55

وفاقی حکومت نے ایک سال میں 8333 ارب روپے قرض لیا ہے، جولائی 2018ء میں حکومتی قرضوں کا حجم ساڑھے 24 ہزار ارب روپے تھا، بیرونی قرضوں کی روپے میں مالیت فی ڈالر 163 روپے سے نکالی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے جولائی 2019ء میں 1237 ارب روپے قرض لیا جس کے بعد جولائی کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 33 ہزار 23 ارب روپے ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی قرضوں میں مقامی قرض 22 ہزار 12 ارب روپے ہے، حکومت کا بیرونی قرض گیارہ ہزار 11 ارب ہے۔ حکومت نے ایک سال میں 8333 ارب روپے قرض لیا ہے، جولائی 2018ء میں حکومتی قرضوں کا حجم ساڑھے 24 ہزار ارب روپے تھا، بیرونی قرضوں کی روپے میں مالیت فی ڈالر 163 روپے سے نکالی گئی ہے، جولائی میں مقامی سطح پر 1280 ارب روپیہ قرض لیا گیا، جولائی میں 43 ارب کی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 816184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816184/حکومتی-قرضوں-کا-حجم-33-ہزار-23-ارب-ہوگیا-اسٹیٹ-بینک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org