QR CodeQR Code

کراچی کو دوبارہ دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیئے، آغا سراج درانی

14 Sep 2019 17:59

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کراچی کے کچرے پر صرف اور صرف سیاست ہوئی ہے، کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیئے، یہ غلط اخذ کیا گیا ہے کہ وفاق صوبے کو کنٹرول کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیئے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی کے کچرے پر صرف اور صرف سیاست ہوئی ہے، کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صوبے کو صرف اور صرف مشورہ دے سکتا ہے، یہ غلط اخذ کیا گیا ہے کہ وفاق صوبے کو کنٹرول کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 816185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816185/کراچی-کو-دوبارہ-دارالحکومت-میں-تبدیل-ہونا-چاہیئے-ا-غا-سراج-درانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org