0
Saturday 14 Sep 2019 18:54

ملتان، مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے 22 ستمبر کو وزیر خارجہ کے گھر کے سامنے احتجاج کیا جائیگا

ملتان، مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے 22 ستمبر کو وزیر خارجہ کے گھر کے سامنے احتجاج کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 22 ستمبر بروز اتوار کو وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں جنوبی پنجاب بھر سے لاپتہ افراد کے خانوادے خصوصی طور پر شرکت کریں گے، دوسری جانب وفاقی وزیر خارجہ محمود قریشی بھی اپنے گھر ملتان پہنچ چکے ہیں، احتجاجی مظاہرے کے منتظمین کا ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ہر سطح پر اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

22 ستمبر کو ہونے والا احتجاج ہمارا علامتی احتجاج ہے، اگر ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ افراد کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ہمارے احتجاج کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ محرم الحرام سے قبل ملتان سے تعلق رکھنے والے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور ہائیکورٹ بار کے سابق نائب صدر یافث نوید ہاشمی کو اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا، اس سے قبل ایک وفد اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کرچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 816190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش