0
Saturday 14 Sep 2019 18:56

کشمیر بچانے کیلئے صرف شہ رگ کہنے سے کام نہیں چلے گا، ثروت اعجاز قادری

کشمیر بچانے کیلئے صرف شہ رگ کہنے سے کام نہیں چلے گا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر معاشی و اقتصادی اور تجارتی پابندیاں عائد کرے، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، عالمی برادری نے کشمیریوں پر مظالم نہیں روکے تو کشمیریوں کا ردعمل خطرناک ہوگا، آزادی کیلئے جان دینے والوں نے بھارت سے انتقام کی ٹھان لی، تو بھارت کی بربادی کو کوئی روک نہیں سکے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر حیدرآباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار مشکوک دکھائی دیتا ہے، جو انصاف اور انسانیت کے قتل کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے عالمی برادری سے بھارت پر تجارتی پابندی عائد کرنے کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں، جو عالمی طاقتیں بھارت سے تجارتی فوائد کو انسانی زندگیوں سے زیادہ اہم سمجھتی ہیں، وہ امن پسند نہیں ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دنیا کے امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں ساری دنیا پر عیاں ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بڑی قیمت چکانا پڑی، مگر دہشتگردی کو کمزور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو شہ رگ کہنے سے کام نہیں چلے گا، شہ رگ کو بچانے کیلئے بھارتی طرز عمل اختیار کرنا ہوگا، بھارت نے کشمیر کی حیثیت بدلنے کی آڑ میں 41 روز سے کرفیو لگا کر عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے، کشمیر کے عوام سے جینے اور سانس لینے کا حق چھینا جا رہا ہے، دوسری جانب ادویات ختم، راشن ختم، بچوں کا دودھ ختم، انسانی حقوق کی تنظیمیں، عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی کہاں ہیں، انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھوک سے بلکتے معصوم بچے، خواتین، بوڑھے و جوان کیوں دکھائی نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اپنے ضمیر کو جھنجھوڑے تو انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہر طرف آگ و خون نظر آئے گا، وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے دنیا بھارت پر دباؤ ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 816191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش