0
Saturday 14 Sep 2019 19:09

لکی مروت، 4 سالہ اویس کی قاتل سگی چچی نکلی

لکی مروت، 4 سالہ اویس کی قاتل سگی چچی نکلی
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے علاقے گنڈی خانخیل میں 4 سالہ بچے اویس کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، سگی چچی قاتل نکلی۔ پولیس کے مطابق اویس 17 جولائی کو گھر کے سامنے سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد 18 اگست کو بچے کی مسخ شدہ بوری بند لاش گھر کے قریب سے ملی تھی۔ اویس کے اغواء اور قتل پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا، پورا دن انڈس ہائی وے بند رکھا تھا اور پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی تھی۔ عوامی احتجاج کے بعد ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سرائے نورنگ کو عہدوں سے ہٹا کر کیس سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا اور عوامی دباؤ پر قتل کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں تھیں۔ سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس نے انتھک محنت کے بعد قتل کے جرم میں بچے کی چچی کو گرفتار کیا۔ ملزمہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کر لیا اور کہا کہ گھریلو ناچاکی پر اویس کو زہریلی گولیاں کھلا کر مار ڈالا تھا۔ ملزمہ نے کہا کہ مارنے کے بعد اویس کی لاش کو کئی روز تک واشنگ مشین میں چھپائے رکھا۔ پولیس ترجمان شاہد حمید کے مطابق اقبال جرم کے بعد ملزمہ کو جیل بھیج دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 816196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش