QR CodeQR Code

مشہد مقدس، ثقافتی مرکز کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

14 Sep 2019 21:37

مظاہرین کا کہنا تھا بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کرے اور کشمیر سے اپنی فوج کو فوراً نکال لے، کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دے، شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 40 روز سے جاری کرفیو ختم کرایا اور وہاں پر خوراک اور ادویات کی قلت کو پورا کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ حرم امام رضا علیہ السلام کے باہر مشہد مقدس کے ثقافتی مرکز کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں شرکت کرنے والوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہمدردی اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کرے اور کشمیر سے اپنی فوج کو فوراً نکال لے، کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔ شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 40 روز سے جاری کرفیو ختم کرایا اور وہاں پر خوراک اور ادویات کی قلت کو پورا کیا جائے۔ مظاہرے کے آخر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بچوں نے ترانے بھی پڑھے۔


خبر کا کوڈ: 816214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816214/مشہد-مقدس-ثقافتی-مرکز-کے-زیراہتمام-کشمیری-مسلمانوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org