QR CodeQR Code

پاک فضائیہ جاگ رہی ہے، آپ آرام سے سوئیں، اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی

14 Sep 2019 23:05

اسلام آباد میں پاکستان ایئرفورس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ بھارتی طیارہ ایل او سی پار کرنے اور میرے جہاز سے میزائل نکالنے میں ایک لمحہ بھی نہ لگا۔


اسلام ٹائمز۔ 27 فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے ہیروز پہلی بار قوم کے سامنے پیش ہوئے، ونگ کمانڈر نعمان علی کا کہنا ہے کہ دشمن کو اپنی کمزوری اور ہماری طاقت کا اندازہ نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ایئرفورس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ بھارتی طیارہ ایل او سی پار کرنے اور میرے جہاز سے میزائل نکالنے میں ایک لمحہ بھی نہ لگا۔ ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، حملے میں ناکامی کے بعد بزدل دشمن بھاگ گیا، ہم گئے اور ان کے ٹارگٹس کو تباہ کیا اور وہیں کھڑے رہے، ہم نے دشمن کو بتایا کہ پاکستانی قوم اور پاک فضائیہ کیا چیز ہے۔ نعمان علی کے مطابق جیسے ہی ان کے ایک فارمیشن نے ایل او سی کو کراس کیا اسی لمحے میں میزائل نے اسے ہٹ کیا، دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ نہیں اس لیے اس نے غلطی کردی۔ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ جاگ رہی ہے، آپ سکون سے سوئیں۔ ستائیس فروری کو بھارت کا جہاز گرانے والے ہیرو حسن صدیقی نے کہا کہ جب ہم وہاں پہنچے تو جذبات احساسات سب پیچھے رہ گئے، میرے سامنے صرف میرا دشمن تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کو بتانا چاہتا تھا اگر تم نے میرے ملک کو بری نگاہ سے دیکھا تو سبق سکھاؤں گا، قوم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا وہی حال کریں گے جو 27 فروری کو کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 816230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816230/پاک-فضائیہ-جاگ-رہی-ہے-ا-پ-ا-رام-سے-سوئیں-اسکواڈرن-لیڈر-حسن-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org