0
Saturday 14 Sep 2019 23:16

سعودیہ میں تیل کی فیکٹری پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان

سعودیہ میں تیل کی فیکٹری پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں تیل فیکٹری پر حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم تیل کی فیکٹری پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان امید کرتا ہے کہ ایسے واقعات آیندہ نہیں ہوں گے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ایسے واقعات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پاکستان امن و سلامتی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 19 ستمبر کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جا رہے ہیں، سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ ان کے ہم راہ وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، مشیر تجارت بھی ہوں گے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم سعودی عرب سے ہی یو این اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 816232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش