QR CodeQR Code

بلاول کیجانب سے سندھودیش کا پرچار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

14 Sep 2019 23:18

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب عمران خان کی قیادت میں ہم کشمیر کو بھارتی مظالم سے آزادی دلوائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کشیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے، اس موقع پر بلاول زرداری کی جانب سے سندھودیش کا پرچار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول زرداری نے اس حساس موقع پر سندھو دیش کا نعرہ لگا کر مودی کے پیروکار ہونے کا عملی ثبوت دے دیا ہے، اپوزیشن اراکین چاہے جتنا شور مچا لیں، وہ اپنی اور اپنے آقاؤں کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری اپنے والد کی کرپشن بچانے کیلئے مارچ کرنے کے بجائے اپنی سندھ حکومت میں ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں، سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بے زار ہیں، سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور قائدین کی کرپشن کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب عمران خان کی قیادت میں ہم کشمیر کو بھارتی مظالم سے آزادی دلوائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 816233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816233/بلاول-کیجانب-سے-سندھودیش-کا-پرچار-کرنا-انتہائی-قابل-مذمت-ہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org