QR CodeQR Code

پاکستان عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس کل بروز اتوار کراچی میں ہوگا

14 Sep 2019 23:24

اجلاس کی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین کریں گے۔ پی اے ٹی کے اجلاس میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری خصوصی شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک سندھ کے ترجمان الیاس مغل نے کہا ہے کہ پی اے ٹی کا ہنگامی اجلاس کل بروز اتوار صبح 11بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین کریں گے۔ پی اے ٹی کے اجلاس میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری خصوصی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کی صوبائی، ڈویثرنل اور ضلعی قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل، ملکی صورتحال، مسئلہ کشمیر، کراچی کے مسائل و دیگر امور پر بات ہوگی۔ اجلاس کا اعلامیہ پیر کو جاری کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 816234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816234/پاکستان-عوامی-تحریک-کا-ہنگامی-اجلاس-کل-بروز-اتوار-کراچی-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org