0
Saturday 14 Sep 2019 23:42

آرٹیکل 149 عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا راشد محمود سومرو

آرٹیکل 149 عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا راشد محمود سومرو
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ لاڈلے حکمران باقی صوبوں میں منہ کی کھانے کے بعد کراچی کمیٹی کے نام پر سندھ میں نفرت کا بیج بو کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم سندھ کے دل کراچی میں کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، آرٹیکل 149 کو عالمی ایجنڈے کا حصہ سمجھتے ہیں، اس کے اطلاق کو سندھ پر حملہ تصور کریں گے، فروغ نسیم فارغ آدمی ہیں، اپنے میئر سے کام لے لیں، ورنہ استعفی لے کر انہیں گھر بھیج دیں، مگر کراچی کو سیاست کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بھارت کو فروخت کرکے نمائشی احتجاج ہماری بدترین سفارتی ناکامی ہے۔

مولانا راشد محمود سومرو نے سندھ کے ضلع تھرپارکر میں قادیانی مشینری کی جانب سے سماجی کاموں کی آڑ میں تبلیغی سرگرمیوں، لوگوں کو اسلام سے مرتد کرکے قادیانی بنانے کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ حکومت قادیانیوں کو ان کے آئینی حدود کے اندر رہنے کا پابند بنائے، آئین نے قادیانیوں کی عبادت گاہوں کو مسجد سے تشبیہ دینے سے روک رکھا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ کس آئین کے تحت آج قادیانی لابی سندھ کے شہری اور سرحدی پٹی میں اپنی مذموم سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، انہیں فوراً لگام دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جعلی مینڈیٹ کی حامل نااہل حکومت سے اکتا چکے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر اکتوبر میں آزادی مارچ اسلام آباد کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، اپنے قائد کے حکم کے بیتابی سے منتظر ہیں، سندھ سے لاکھوں کارکنان اکتوبر میں اسلام آباد کا رخ کریں گے، آزادی مارچ کا دن بھڑکیں مارنے والے حکمرانوں کی چولیں ہلاکر رکھ دے گا۔
خبر کا کوڈ : 816239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش