QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

14 Sep 2019 23:58

پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان میڈیکل کمپلیکس میں ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ملزمان 20 لاکھ روپے بھی لے اڑے۔ پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن اقبال آباد کے قریب صبح 11 بجے شوکت علی نامی شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روکا اور فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے شوکت شدید زخمی ہوا، ملزمان شہری سے 20 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوکت علی حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے وابستہ تھا، جس وقت اسے نشانہ بنایا گیا وہ رقم لیکر گھر جارہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان میڈیکل کمپلیکس میں ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب سریاب روڈ پر ایریگیشن کالونی کے قریب بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پہلے سول اسپتال پہنچائی گئی، اور وہاں سے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 816245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816245/کوئٹہ-میں-ڈاکوؤں-کی-فائرنگ-سے-ایک-شخص-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org