QR CodeQR Code

ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایل او سی کی طرف مارچ نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ

15 Sep 2019 09:57

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز آئندہ اعلان تک ایل او سی مارچ نہ کرنے کی اپیل کی ہے، لہذٰا تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے ایل او سی مارچ کے اعلان تک ایل او سی نہیں جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ (ن) لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے ایل او سی کی طرف مارچ نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی سربراہی میں کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز آئندہ اعلان تک ایل او سی مارچ نہ کرنے کی اپیل کی ہے، لہذٰا تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے ایل او سی مارچ کے اعلان تک ایل او سی نہیں جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف مارچ نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے تاہم  بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مشترکہ پرامن احتجاج کیا جائے گا اور تمام شہروں میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 816262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816262/ن-لیگ-پی-اور-ٹی-آئی-کا-ایل-او-سی-کی-طرف-مارچ-نہ-کرنے-متفقہ-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org