0
Sunday 15 Sep 2019 10:12

حکومت سکردو کے دو لاپتہ افراد کا فوری سراغ لگائے، سید علی رضوی

حکومت سکردو کے دو لاپتہ افراد کا فوری سراغ لگائے، سید علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ذمہ داروں کی طرف سے سکردو کے دو گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے سنجیدہ کوشش نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔ ایک بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ گاڑی سمیت دو جوانوں کی گمشدگی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔ انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ خفیہ اداروں کی مدد سے فوری طور پر ان کا سراغ لگائیں اور بازیاب کرائیں۔ گمشدہ افراد کے عزیزوں کا سڑکوں تک آنا انتظامیہ کے لیے شرم کا مقام ہے۔ اگرچہ اس واقعے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم ان جیسے واقعات خطے کے لیے کسی طور پر بہتر ثابت نہیں ہونگے۔ انتظامیہ انکی گمشدگی کے بارے میں ملنے والی اطلاع اور کارروائیوں سے گھر والوں کو فوری طور  آگاہ کریں۔ گمشدہ افراد کے عزیز و اقارب نہایت پریشانی کے عالم میں ہیں اور اپنے عزیزوں کی راہ تک رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش