0
Sunday 15 Sep 2019 10:45

اسلام آباد مارچ، جے یو آئی جی بی کے قائدین کے رابطوں میں تیزی

اسلام آباد مارچ، جے یو آئی جی بی کے قائدین کے رابطوں میں تیزی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے اکتوبر میں اسلام آباد مارچ کی تیاریاں شروع ہو گئیں، جے یو آئی گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین نے سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ مولانا عطاء اللہ شہاب کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے تنظیم اہلسنت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر مولانا قاضی نثار احمد، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس، خطیب موتی مسجد مولانا خلیل قاسمی، اسماعیلی ریجنل کونسل کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد نے مارچ کے اغراض و مقاصد اور اہداف پر بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 816280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش